Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی کورونا وائرس کی ویکسین کی قیمت کیا ہوگی؟

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 09:36am

کراچی: ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے دعویٰ کیا تھا کہ یونیورسٹی کورونا وائرس کے علاج کے لیے گلوبیولن تیار کر لی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے صحتیاب مریضوں کے خون سے حاصل شدہ اینٹی باڈیز سے انٹرا وینیس امیونو گلوبیولن( آئی وی آئی جی) تیار کرلی ہے جس کے ذریعے کورونا متاثرین کا علاج کیا جاسکے گا۔

ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ہم اس مرحلے پرپہنچ گئے ہیں کہ صحتیاب مریض کے پلازما سے اینٹی باڈیز الگ کرسکتے ہیں، اینٹی باڈیز کو مزید شفاف بنا کر فارمولیشن بنا سکتے ہیں جو محفوظ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی کی ڈاﺅ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ویکسین تیار کر لی؟

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے علاج کے لیے سیفٹی اسٹڈی جانور پر کی گئی ہے، ہمیں اب ریگولیٹر اور صحت یاب مریضوں سے تعاون درکار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوا کی تیاری صحت یاب مریضوں کےخون کی دستیابی پر منحصر ہے کیونکہ کورونا کے علاج کے لیے خام مال صحت یاب مریض کا پلازما ہوگا، زیادہ متاثرہ کیسز میں کورونا کے علاج کا طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔

دوا کی قیمت سے متعلق ڈاکٹر شوکت نے بتایا کہ کورونا کے علاج کی قیمت زیادہ نہیں ہوگی، اس کی دوا کی قیمت خناق اور ریبیز کی ویکسین جیسی ہوگی۔